ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ہوگئی ہے . ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 5 کے نرخ کم ہوئے . اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگی ہو کر فی کلو قیمت 373.25 روپے سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی . خشک دودھ 390 گرام کا بیگ 44 روپے 89 پیسے ، پیٹرول فی لیٹر 10 روپے، انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے اور لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا . دالیں،تازہ دودھ، چینی،چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں . ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے اور کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے . پیاز،دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں . ادارہ شماریات کے مطابق بریڈ،کوکنگ آئل، چائے کی پتی سیگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 76 فیصد مزید بڑھ گئی ہے .
متعلقہ خبریں