الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے اہم ترین فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کےانکشافات کے بعد ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے اہم ترین فیصلہ ، اب ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے گھر گھر جا کر تصدیقی مہم شروع کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا اور ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم چلانے کافیصلہ کیا، تصدیقی مہم مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ایم اآئی ایس کو ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کا ذمہ دار ٹھہر اکر معطل کر دیا گیا اور انکوائری شروع کر دی گئی۔ بے ضابطگیوں کے انکشاف پر الیکشن کمیشن نے کمیٹی کی سفارش پر ووٹرز فہرستوں کو مکمل طورپر دوبارہ مرتب کرنےکا فیصلہ کیا ۔ تین مراحل پر مشتمل تصدیقی عمل کے پہلے مرحلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز سے ڈیٹا کلکٹرز ڈسپلے سینٹر کی تعداد طلب کی گئی ، دوسرے مرحلے میں تصدیقی مہم کیلئے سٹاف کی تربیت ہوگی جبکہ تیسرے مرحلے میں گھر گھر تصدیقی مہم شامل ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تصدیقی مہم کے دوران گیارہ کروڑ سے زائد ووٹرز کاان کی مرضی سے اندراج ہوگا، ڈیٹا فیڈنگ کے بعد ڈسپلے سنٹرز پر ابتدائی فہرستیں رکھی جائیں گی، ووٹرز کو اعتراضات اور پھر درستگی کا وقت دیا جائے گا، جس کےبعد حتمی ووٹرز لسٹیں جاری کی جائیں گی جو عام انتخابات 2023تک تبدیل نہیں ہو سکیں گی ۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

1 hour ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

1 hour ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

1 hour ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

2 hours ago