صدر بنا تو دنیا بھر کی جنگیں ایک فون کال پربند کروا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بنا تو دنیا بھر کی جنگیں ایک فون کال پر بند کروا دوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں یقین دہانی کروائی کہ عہدہ سنبھالتے ہی روس اوریوکرین جنگ ختم کرادوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فام پرگفتگوکا احوال بتایا،یوکرینی صدر نے انہیں ریپبلکن پارٹی کا صدرنامزد ہونےپرمبارکبادپیش کی،اورٹرمپ پرہونے والےحملے کی مذمت کی۔