تاثر ہےججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لا کی باتیں ہورہی ہیں، فواد چوہدری


لاہور(قدرت روزنامہ) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تاثر ہے ججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لا کی باتیں ہو رہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو خطرہ ہے کہ اگرفارم 45 کھلے تو ان کی اپنی سیٹ خطرے میں پڑ جائے گی۔ ایک تاثر ہے کہ ججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لا کی باتیں ہورہی ہیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا ریویو دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔ الیکشن کو چاہئیے کہ چیف جسٹس لاہور کا فیصلہ بھی تسلیم کرے۔ سیاسی کیسز ریٹائرڈ ججز کے پاس لگانا مناسب نہیں حاضر سروس ججز کو ہی یہ کیس سننے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریبونلز کو تبدیل نہ کرنے کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے۔ چیف جسٹس صاحب نے تو اپنے ججز کے ساتھ ہی کھڑا ہونا تھا۔