تحریک تحفظ ائین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بنوں امن دھرنا احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا


بنوں(قدرت روزنامہ)بنوں پشتون بیلٹ میں دہشتگردی اور بدامنی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے آج بنوں امن جرگہ خطے کی امن کیلئے خوش آئند ثابت ہوگاپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک ہارون ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی غلطیاں تسلیم کرکے مسائل کا مستقل حل نکالیں۔
بنوں میں آج امن کے حوالے سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پشتونخوا لائر فورم ہر مکتبہ فکر لوگوں کو امن دھرنا اور مارچ میں شرکت کی دعوت دیتی ہے کیونکہ موجودہ بدامنی کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پشتونخوا کا مسئلہ ہے اس حوالے سے پوری قوم دہشتگردی اور بدامنی سے مزید تنگ آچکے ہیں اور پرامن آئینی قانونی امن کیلئے جدوجہد کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مٹی پر اپنا اختیار چاہتے ہیں اور یہاں کے مسائل کا پرامن حل نکالنے کیلئے پر عزم ہے لیکن یہاں کی سرزمین پر مزید بدامنی کو برداشت نہیں کرینگے اور پوری قوم آ ج بنوں کے پرامن احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے اور ثابت کرینگے کہ بنوں کے لاکھوں عوام امن پسند اور اس مٹی سے محبت کرنے والے لوگ ہے۔