اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا نیا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے . بجلی کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے .
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے پہلے ہی مہنگی بجلی کو مزید مہنگا کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ایک ماہ کے لیے فی یونٹ کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے . اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے .
سی پی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے . ایف سی اے کی اس درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 جولائی کو سماعت کرے گی . درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا .