پاکستان میں امریکی طرز پر سینیٹ کے براہ راست انتخابات کرائے جائیں، جان محمد جمالی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ میر جان محمد جمالی نے پاکستان میں امریکی طرز پر سینیٹ کے براہ راست انتخابات کی تجویز پیش کر دی ہے بقول ان کے موجودہ طرز انتخاب میں سینیٹ کی ایک نشست کے لیے ارکان اسمبلی کی کروڑوں روپے میں خرید و فروخت ہوتی ہے جو کہ بیرون دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث ہوتا ہے جبکہ منتخب ہونے والے ارکان کا عوام سے براہ راست کوئی تعلق بھی نہیں ہوتا یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافی اور کالم نگار آغا نیاز مگسی کی سربراہی میں نصیر آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے چین کے علاوہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں جس کے باعث پاکستان کو ہر محاذ پر ناکامی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گوادر بندر گاہ کا زیادہ ٹیکس کی وجہ سے کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے جبکہ اس کے مقابلے میں چاہ بندر گاہ کی کامیابی کیامکانات روشن نظر آتے ہیں کیوں کہ ایران میں بہت کم ٹیکس لگائیجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں سرمایہ کاری بہت زیادہ ہوتی ہے اس کے مقابلے میں گوادر بندر گاہ کون آئے گا ۔ میر جان محمد نے کہا کہ بلوچستان کو سی پیک کے ٹیل میں رکھا گیا ہے بلوچستان کے علاوہ پنجاب سمیت دیگر تمام صوبے سی پیک کے منصوبے سے مستفید ہوتے رہ ہیں لیکن بلوچستان کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے۔