بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ،حب اور وندرمیں 19 مراکز کو جرمانے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری و مضر صحت خوراک کی فراہمی پر حب اور وندر میں کے کریک ڈان کے دوران ہوٹلوں سمیت 19 کھانے پینے کے مراکز کو جرمانے عائد کردئیے ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ہوٹلوں کے خلاف نکاسی آب و صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، کھانوں کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کے استعمال اور کچن میں حشرات کی موجودگی پر ایکشن لیا گیا دودھ فروشوں کو دودھ کی مقدار میں اضافے کیلئے اسکمڈ ملک پاڈر کی آمیزش و دودھ دہی ذخیرہ کرنے کے نامناسب انتظامات جبکہ بیکنگ یونٹس مالکان کو زائد المعیاد مصنوعات کی موجودگی، حتمی اشیا کی پیکنگ میں اخبار کے استعمال، مختلف اجزا پر ایکسپائری تواریخ نہ ہونے، چائنیز نمک کے استعمال اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی انتہائی خراب حالت پر جرمانہ کیا گیا . دوران انسپکشن تمام ضبط شدہ زائد المعیاد و ممنوعہ اشیا کو بعدازاں تلف کردیا گیا .

.

متعلقہ خبریں