تربت، ایم ایٹ شاہراہ پر مسلح افراد نے ٹرالر نذر آتش کردیا
تربت(قدرت روزنامہ)سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر مسلح افراد نے ٹرالر جلا دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے تربت میں شاہرک کے نزدیک سی پیک شاہراہ پر ٹائل لے جانے والے ٹرالر کو نزر آتش کردیا، جس سے کافی نقصان پہنچا۔ اس سے قبل بھی سی پیک ایم ایٹ شاہراہ پر ایسے واقعات پیش آئے ہیں۔