بنوں میں پرامن مظاہرین کیخلاف فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں، نواب رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میںبنوں واقعے پر دکھی ہوں، پرامن مظاہرین کیخلاف فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں، پرامن احتجاج کے حق کو استعمال کرنے والے معصوم پشتون پر ظلم کا مشاہدہ کرنا دل دہلا دینے والا ہے۔ میں ان لوگوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو المناک طور پر کھو دیا ہے۔