صوبائی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 میں مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 میں مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دے دی۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 میں ترمیم سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اور آخری اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ طاہر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ارکان نے اپنی قیمتی رائے دی ذیلی کمیٹی نے اپنی مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دے دی ہے جنہیں کابینہ کے آئندہ اجلاس میں رکھا جائے گا اور بعد ازاں حتمی منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔