دشت میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی، متعدد کلینکس سیل کردیے گئے
مستونگ(قدرت روزنامہ)تحصیل دشت میں محکمہ صحت مستونگ کی جانب سے اتائی ڈاکٹروں کیخلاف بڑی کارروائی۔ ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر انور گولہ کی سربراہی میں ڈپٹی ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی اور ڈرگ انسپکٹر مستونگ ڈاکٹر سعید اعظم نے تحصیل دشت میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کلینکس کو سیل کردیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او مستونگ نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، محکمہ صحت مستونگ کی جانب سے اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ موسم گرما میں گرم علاقوں سے اتائی ڈاکٹروں کی بڑی تعداد ضلع مستونگ کا رخ کرتی ہے جن کی تعلیم میٹرک تک نہیں اور جو کسی دوائی کا فارمولا تک نہیں پڑھ سکتے۔ ایسے عناصر کو ہرگز انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔