پنجگور کو درپیش مسائل پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس، تمام جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین علاولدین ایڈوکیٹ جامع مسجد چتکان میں منعقد ہوا، اجلاس میں وائس چیئرمین آغا شاہ حسین بلوچ جے یو آئی کے ضلعی امیر آل پارٹیز کے سابق چیئرمین حافظ محمد اعظم بلوچ حاجی عبدالعزیز بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ تحصیل سٹی صدر تاج بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ کامریڈ مجیب بلوچ میجر غلام جان پیپلز پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر صغیر احمد بلوچ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ بلوچ، انجمن تاجران کے صدر فرید بلوچ لعل دوست بلوچ حق دو تحریک کے ضلعی سربراہ ملا فرھاد بلوچ سراج احمد بلوچ سمیت تمام جماعتوں اور انجمنوں نے شرکت کی، اجلاس میں پنجگور کے امن وامان سی پیک روڈ سمیت دیگر چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ٹیچنگ ہسپتال تعلیمی اداروں کی زبوں حالی، بارڈر ایشو اور اور غریب گاڈی والوں کی ٹریپ میں دو سے تین ماہ تاخیر آل پارٹیز سے دو جماعتوں کی علیحدگی پولیس اور لیویز کی غیر زمہ دارانہ کردار مہنگاہی سمیت دیگر ایشو زیر بحث آئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پر مشتمل تمام جماعتوں مندرجہ ذیل ایجنڈے پر تفصیل بحث کرتے ہوئے متفقہ طور پر درج بالا ایجنڈوں کو عملی شکل دینے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے کر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آل پارٹیز پر مشتمل تمام جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دیکر ٹیچنگ ہسپتال پنجگور تعلیمی اداروں امن وامان مہنگاہی بارڈر ایشو کی نگرانی کریگی اور تمام ضلعی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیگی اسکے سمیت آل پارٹیز کے چیئرمین وائس چیئرمین اور سابق چیئرمین حافظ اعظم بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر حال ہی میں آل پارٹیز سے علیحدگی اختیار کرنے والے سیاسی جماعتوں سے مزاکرات کریگی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علاو¿الدین ایڈوکیٹ وائس چیئرمین اغاشاہ حسین بلوچ سابق چیئرمین جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ حاجی عبدالعزیز بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ پیپلز پارٹی کے صدر صغیر احمد بلوچ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ بلوچ حق دو تحریک پنجگور کے سربراہ ملا فرھاد بلوچ انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید بلوچ دیگر رہنماﺅں نے اجلاس کے آخر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجگور ہم سب کا گھر ہے اسکی حفاظت دفاع ترقی عوام کے جان مال کی حفاظت انکی روزگار کاروبار کی دفاع وش نامی اداروں کی بحالی سمیت ایک پرامن ماحول کی فراہمی ہم سب کی زمہ داری ہے پنجگور کے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی ذاتی گروہی اختلافات کو ختم کرکے یکمشت ہوکر پنجگور کی روشن مستقل کو تابناک بنانا ہے اور عہد کرنا ہوگا کہ پنجگور کی اجتماعی مفادات کیلئے مل بیٹھ کر مشترکہ جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے امن وامان مخدوش ہے گلی محلوں میں منشیات ٹماٹر پیاز کی طرح بھک رہا ہے منشیات کی وبا سے زراعت پیشہ افراد شدید متاثر گھروں میں چوری ڈکیتی سرعام ہورہی ہے لیکن افسوس پنجگور ریاستی ادارے عوامی ٹیکسوں سے تنخواہ وصول کرتے ہیں لیکن انکی کارکردگی انتہائی مایوس کن اور نہ ہونے کے برابر ہے پنجگور میں مسلح جتھے سرعام گھوم رہے ہیں اور روڈوں سڑکوں اور خصوصا سی پیک روڈ پر مسلح ہوکر سرعام بھتہ وصولی کرتے ہیں مگر مجال ہے کہ ضلعی انتظامیہ انکی روک تھام کریں حالانکہ آل پارٹیز کے اجلاس میں تمام پارٹیوں نے بھتہ خور مسلح جتھوں سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کیا ہے اسکے باوجود انتظامیہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک کے نیچے وہ اپنے مذموم مقاصد کی انجام دہی میں مصروف ہیں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور انتظامیہ پولیس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر ایکشن لیکر سی پیک روڈ سمیت دیگر جگہوں پر مسلح جھتوں کی بھتہ خوری کو ختم کرکے بھتہ خوروں کو گرفتار کریں انہوں نے پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کی زبوں حالی ڈاکٹروں کی بحران ادویات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور غیر حاضری سے پنجگور کے عوام ایک معمولی بیماری کیلئے تربت کا رخ کرتے ہیں حالانکہ سول ہسپتال کو نام کی حد تک ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا ہے مگر سہولتیں ناپید ڈاکٹر دوربین سے نظر نہیں آتے ہیں ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ تعلیمی اداروں کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہیں کوچہ جات میں اکثر سکول بند نظر آتے ہیں جو ہماری قوم اور مستقبل کے معماروں کیلئے نیک شگون نہیں ہے انہوں نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی توسط سے صوبائی حکومت پنجگور انتظامیہ پولیس سے مطالبہ کیا کہ پنجگور کے امن وامان چوری ڈکیتی منشیات کی وبا اور اڈوں کی خاتمہ کیلئے فوری ایکشن لیں سی پیک روڈ سمیت دیگر جگہوں پر مسلح جتھوں کی بھتہ خوری کا نوٹس لیکر انہیں گرفتار کرکے بھتہ خوری کو ختم کریں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کی زبوں حالی اور ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کو ایک اہم ایشو قرار دیکر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں بارڈر کے کاروبار کو شفاف غیر جانبدار بناکر غریب عوام کی روزگار کو مزید وسعت دینے کیلئے کوشش کریں بصورت دیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خاموش نہیں بیھٹے گی اور عوام کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کریگی۔