کوئٹہ کے نوجوانوں کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کیا جائے گا،جمال رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سراوان ہاﺅس کوئٹہ میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرزعباس علی کھوسہ سے ملاقات کی اور یوتھ سے متعلق کئی پالیسیوں کو زیرِ بحث لایا گیا۔ جلد کوئٹہ کے نوجوانوں کیلئے ٹیلنٹڈپروگرامز سمیت اسکالر شپس کا اعلان کیا جائے گا، اس سلسلے میں پالیسی پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔