وقت آگیا ہے کہ بلوچ اور پشتون ظلم کیخلاف متحد ہوجائیں، ساجد ترین ایڈووکیٹ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بنوں امن مارچ ریلی پر فائرنگ اور اموات انتہائی افسوسناک ہے، اس وحشیانہ عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں، امن کا مطالبہ کرنیوالوں کی لاشیں گرائی جارہی ہیں اور تخریب کاروں کی سرپرستی کی جاتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعے معصوم بلوچوں اور پشتونوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بلوچ اور پشتون اس ظلم کیخلاف متحد ہوجائیں۔