گوادر میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکا چل بسا، بارکھان میں ڈیم میں دو نوجوان ڈوب گئے


گوادر، بارکھان(قدرت روزنامہ)گوادر میں پلیری کے مقام پر تیل بردار پک اپ گاڑی نے تلانگ بلوچ نامی کمسن لڑکے کی جان لے لی، گوادر کے علاقے پلیری کے رہائشی حبیب ابراہیم کے اکلوتے بیٹے تلانگ بلوچ اپنے گھر کے قریب سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار تیل بردار پک اپ گاڑی نے انکی جان لے لی، تلامگ بلوچ شدید زخمی ہوئے جنہیں کراچی لیجارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گئے۔ علاوہ ازیں بغا ڈیم میں دو نوجوان ڈوب گئے دونوں نوجوانوں کی لاشیں ایک گھنٹے کے بعد نکال لی گئی ہیں لیویز فورس کے مطابق دونوں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے، بغاﺅ چھودی سیلارانی ڈیم میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے، لیویز فورس کو اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے لیویز فورس کا ایک گھنٹے تک آپریشن جاری رہا، لیویز فورس اور مقامی غوطہ خوروں کے تعاون سے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا، دونوں نوجوانوں کی شناخت بھرتانی قبیلے سے ہے، لاشیوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔