وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر کمشنر لورالائی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر کمشنر لورالائی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے لورالائی کا دو روزہ دورہ کیا وزیراعلیٰ نے انتظامی امور میں غفلت پر افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کمشنر لورالائی کو عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ کوئٹہ:وزیراعلیٰ کے حکم پر 4 ڈپٹی کمشنرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ۔ورالائی کے دورے پر انتظامی امور میں غفلت پر وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔