سی پیک مسلح جتھوں کے قبضے میں ہے، نجی چیک پوسٹوں پر جبری بھتے وصول کیے جارہے ہیں، بی این پی عوامی


پنجگور(قدرت روزنامہ)بی این پی عوامی خدابادان پنجگور بگ وارڈ یونٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک عملاً مسلح جتھوں کے قبضے میں ہے بونستان سے لیکر سرادک تک ایم پی اے رحمت صالح کے بھائی سعید داماد بالاچ نے نجی چیک پوسٹیں لگا کر جبری بھتوں کا نا رکنے والا دھندا شروع کررکھا ہے پولیس انکے سامنے مکمل بے بس اور مفلوج ہے سی پیک پرجبری بھتوں کا دھندا پولیس کے سامنے ہورہا ہے جسکا اسے حصہ مل رہا ہے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات سعید اور اسکے غنڈوں نے ایک مسافر گاڑی کو نشتے میں دھت ہوکر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں ایک بندہ زخمی ہوا زخمی نے پولیس کی جانبداری کو دیکھ کر ایف آئی آر کے لیے عدالت سے رجوع کیا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پولیس کس طرح ناکارہ اور جانبدار ہوچکا ہے شہری ایف آئی آر کے لیے پولیس سے رابطہ کرنے کی بجائے سیدھا عدالت جارہے ہیں انھیں یقین ہے کہ پولیس صالح اینڈ کمپنی کے ٹاووٹ کا کردار ادا کررہی ہے ترجمان نے کہا کہ پنجگور کے حالات جنگل سے ابتر ہیں شہریوں کا نا جان کی حفاظت ہے نا مال کا سرعام مسلح جہتوں نے پولیس کے ناک نیچے نجی پوسٹیں بناکر روز 15 لاکھ جبری ٹیکس لیتے ہیں مجال ہے پولیس آف تک کرے ایک طرح سے پولیس ان غیر سرکاری بدمعاشوں کو کور دے رہی ہے وہ محفوظ طریقے سے گاڑی والوں کو لوٹ رہے ہیں ترجمان نے کہا کہ لگتا ہے پولیس نے صالح اینڈ کمپنی کے مسلح غنڈوں کے آگے سرنڈر کیا ہوا ہے ان کی لوٹ مار جبری بھتوں پر ایسے خاموش ہیں جیسا کہ انکو سانپ سونگھ گیا ہو ترجمان نے کہا کہ پنجگور کے باشعور عوام اس ظلم کیخلاف آٹھ کھڑے ہوں پولیس کی نااہلی جانبداری پر احتجاج کریں یہ سلسلہ اسی طرح بلا روک ٹوک کے جاری رہا وہ دن دور نھیں بدمعاشوں کا ٹولہ پنجگور کے دکاندار زمیندار سب سے ٹیکس لینا شروع کردینگے ترجمان نے کہا کہ آئی جی بلوچستان سی پیک کو یرغمال بنانے پر نوٹس لیں پھر ایسا نہ ہوں کوئی بڑا سانحہ رونما ہوجائے