چند زر خرید گماشتے رہنماﺅں کیخلاف بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں، نیشنل پارٹی


پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی پنجگورکے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بی این پی عوامی تسپ کے چند زر خرید گماشتے جو اپنے آقا کوخوش کرنے کے لئے روز مرہ کی بنیاد پرنیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں کے خلاف بے بنیاد بیان دےررہے ہیں انکی جوعمل ہیں وہ غیرسیاسی اور غیرمہذب بانہ ہیں ان زرخرید گماشتوں کی سیاسی پرورش نہیں ھوئی ہے اور یہ ابھی تک سیاسی زبان سے نہ بلد اور نہ پختہ ہیں نیشنل پارٹی کے جتنے بھی ورکر ہیں ایک فرد واحد کے گرد طواف نہیں کررہے بلکہ نیشنل پارٹی کے ورکر ایک قومی جماعت کے پابندہیں اور قومی جماعت کی جڑیں ملک کے طول وعرض میں پھیلی ھوئی ہیں ہم یہ واضح کردیناچاہتے ہیں بی این پی عوامی ایک جماعت نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف اسداللہ کے نام سے منسوب ہے انکاایک بندہ نشاندہی کرے کہ بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں انکاتحصیل کابینہ بشمول ضلعی کابینہ موجود ہے تو اسے ایک سیاسی جماعت تسلیم کریں گے لیکن نیشنل پارٹی بلوچستان ،سندھ،پنجاب اور خیبرپختونخوا تک پھیل چکی ہے بلوچستان کے تمام اضلاع میں تحصیل کابینہ بشمول ضلعی کابینہ فعال کردار اداکررہے ہیںان زرخرید گماشتوں کوبتادیناچاہتے ھیں کہ اپنے آقا کو خوش کرنے کے لئے بلوچستان حقیقی جماعت کے قائدین کے خلاف اسطرح کے بیانات دینے سے گریز کریںنیشنل پارٹی بلوچ قوم،بلوچستان کی نمائندہ جماعت ہے نیشنل پارٹی کی مقبولیت کودیکھ کراسداللہ کی انجمن کے کارندے بوکھلاہٹ کاشکارہیں نیشنل پارٹی کے ورکر انکی بیہودہ بیانات پر توجہ نہ دیں بلکہ اپنے سیاسی پروگرام کو آگے بڑھانے میں پہل کریں نیشنل پارٹی کے ورکر اپنے وسیع سوچ کےساتھ عوامی رہنمائی کریں۔