پنجگور میں ٹوٹنے والے بند کی تعمیر نہ ہوسکی، سیلابی ریلوں سے مزید نقصان کا اندیشہ


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور پسکول ندی میں آبادی کے قریب خدابادان غربی کی طرف والا بند گزشتہ سیلابی ریلے کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا بہت سے لوگوں کے گھر زیر آب آگئے، سیلاب کے فورا بعد صرف ایک ٹیم نے آکر بند کا جائزہ لیا لیکن ابھی تک اس بند پر کوئی کام شروع نہیں ہوا ہے متعلقہ ادارے ڈپٹی کمشنر، خاص طور پر ممبر آف قومی اسمبلی پھلین بلوچ اور ممبر آف صوبائی اسمبلی اسد اللہ بلوچ سے کہ ایک دفعہ پھر سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں، بارشوں کا سیزن پھر سے آنے والا ہے کل کو کوئی بڑی طوفانی آفات سے بچنے کےلئے ابھی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی سمجھا جائے۔