بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا

پسنی(قدرت روزنامہ)محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کی طرح صوبائی ملازمین گریڈ ایک سے لیکر سولہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اور جب کہ گریڈ سترہ سے گریڈ بائیس کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں بیس فیصد اور ریٹائر ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا ، لیکن محکمہ خزانہ کی جانب سے ابھی تک تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا سرکاری سطح پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا،سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جارہی ہے . واضح رہے وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، تاہم بلوچستان خزانہ کی جانب سے تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا .

. .

متعلقہ خبریں