پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر اعلیٰ سطح اجلاس بلانےکا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر اعلیٰ سطح اجلاس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو بیرون ملک سے ویڈیو لنک پراجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں ن لیگ کی پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق فیصلے پر رائے لی جائےگی۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت بھی شریک ہو گی۔