کراچی: ڈکیتی کا الزام، قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں پکوان سینٹر میں ڈکیتی کے الزام میں قانون نافذکرنے والے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
گلشن اقبال میں 10 جولائی کو پکوان سینٹر میں ڈکیتی میں ملوث تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی شناخت لائنس نائیک زاہد اور سپاہی بلال اور تیسرے کی اویس کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان نے دکان سے 18 لاکھ روپے نقدی اور دو موبائل فون لوٹے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے واقعہ چکن اور پکوان بزنس سے منسلک شہریوں کا مالی تنازع ہے ، اہلکار نے چھٹی کے دوران وردی کا غلط استعمال اور ذاتی حیثیت سے غیر قانونی اقدام کیا، ایک اہلکار کا رشتہ دار اہلکاروں کو پکوان سینٹر لیکر گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی جب کہ تینوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔