وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبائی کابینہ میں توسیع پر غور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سمیت 4 سے 5 ارکان کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب سے بھی 2 افراد کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشاء اللہ بٹ، سلطان حیدر علی خان کے نام بھی زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت پنجاب کابینہ میں ایک سینیر وزیر، 17 وزرا، ایک مشیر اور 2 معاون خصوصی کے ساتھ ارکان کی تعداد 21 ہے۔