اقتصادی ترقی کےلیے ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی ہدایت کردی . ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے .

غیر ملکی لینگویجز کورسز متعارف کرانے کی منظوری دے دی . وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیوٹا کے میپنگ پلان کو حتمی شکل دینےکیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا . انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کے لئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر اتفاق ہوا . وزیراعلیٰ پنجاب نے 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دے دی . ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویز پراتفاق کیا گیا . مریم نواز کا کہنا تھا اقتصادی ترقی اور بیروزگاری کو کم کرنے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے . . .

متعلقہ خبریں