304روز تک دھرنے کے بعد چمن کے عوام کا مطالبہ منظور
ریاست نے چمن کے عوام کا مطالبہ منظور کرلیا ‘ بارڈر پر پرانا نظام بحال
چمن(قدرت روزنامہ)304روز تک دھرنے کے بعد چمن کے عوام کا مطالبہ منظور ‘ریاست نے چمن کے عوام کا مطالبہ منظور کرلیا ‘ بارڈر پر پرانا نظام بحال ‘چمن سے افغانستان آمد و رفت شناختی کارڈ اور تذکرہ آج سے بحال ہوگا۔
ملک عنایت کاسی نے کہاہے کہ چمن دھرنا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنیوالے عنایت کاسی کا چمن دھرنا اسٹیج پر خطاب ‘ہمارے مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں ‘ چمن دھرنا ترجمان رازق کی ڈیلی قدرت سے گفتگو ‘ حکومت اور دہرنا قیادت کے درمیان ایک اصولی سمجھوتہ ہونے جارہاہے ۔
باڈر پر عوام کی آمد و رفت کیلیے ایک میکانزم بنایا جائے گا ۔ لوگوں کے روزگار کیلیے بھی پرانی طریقہ کار پر ان کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی۔چمن دھرنا کی گرفتار قیادت اور ریاستی اداروں کے درمیان کئی نکات طے کئے جاچکے ہیں۔
مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہی گذشتہ رات کوئٹہ میں دھرنے کی گرفتار قیادت کو رہا کیا گیا تھا ۔چمن بارڈر پر نئے میکانزم کوسیاست کی بھنٹ چڑھنے سے بچانے کیلئے تمام عمل خاموشی سے مکمل کیا گیا ۔