اوتھل، تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش، سولر پلیٹ گرنے سے بچی جاں بحق


لسبیلہ(قدرت روزنامہ)اوتھل اور گردونواح میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش، ایک بچی جاں بحق۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے اوتھل اور گردونواح میں تیز ہواﺅں کیساتھ موسلادھار بارش، لاکھڑا کے گوٹھ ہشنگی میں سولر پلیٹ گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی، لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، جاں بحق بچی کی شناخت عمر 12سال متی کے نام سے ہوئی ہے، تعلق سندھ کے علاقے مٹیاری سے بتایا جاتا ہے۔