پنجگور کے میڈیکل اسٹوروں پر نشہ آور ادویات کی فروخت
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے میڈیکل اسٹوروں پر نشہ آور ادویات کی فروخت۔ ذرائع کے مطابق پنجگور کے مختلف میڈیکل اسٹوروں پر نشہ آور ادویات کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اس حوالے سے اقدامات کرے کیونکہ زیادہ تر نوجوان نشہ آور ادویات کا استعمال کر رہے ہیں جو باعث تشویش ہے۔