بجلی کی بندش سے مکران میں کاروبار تباہی کے دہانے پہنچ گیا، عوامی حلقے


گوادر(قدرت روزنامہ)بجلی بندش سے مکران میں کاروبار تباہی کے دہانے پہنچ گیا، ایران سے دی جانے والی بجلی کو کیسکو بند کرکے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کرنا چاہتی ہے مکران سے ماہانہ کروڑوں روپے کیسکو کو بجلی بل کی مد میں جمع کرنے کے باوجود بجلی نہ دینا ظلم اور جبر کے مترادف ہے ،اہلیان مکران کی دہائی مکران میں شدید گرمی اور حبس کے باوجود ہمسایہ ملک ایران سے سپلائی کی جانے والی بجلی کی بندش اور بدترین لوڈشیڈنگ نے مکران ڈویژن کے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ، بجلی کی طویل ترین بندش سے مکران میں کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہے ، کاروباری حلقے کیسکو کی کارکردگی سے نالاں،مکران کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ماہانہ بجلی بل کے مد میں کیسکو کروڑوں روپے وصول کرتی ہے جب کہ بجلی کی سپلائی نہ ہونے کا برابر ہے دوسری جانب کیسکو مسلسل یہ کہ کر جان چھڑانے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے کہ مکران میں بجلی کی بندش ایران سے ہورہی ہے ، واضع رہے کہ مکران ڈویڑن کو نیشنل گریڈ سے بھی منسلک کیا گیا ہے لیکن ایرانی بجلی بند ہونے کی صورت میں ضلع گوادر اور ضلع کیچ کو کبھی بھی نیشنل گریڈ سے بجلی نہیں سپلائی کی جاتی ہے ، جس سے لوگوں میں نفرت اور ناراضگی پائی جاتی ہے ، عوامی حلقوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مکران اور خصوصاً ضلع گوادر میں بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے ۔