کوئٹہ، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ، 4 روز میں درجنوں افراد متاثر


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے 4 روز میں کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ 40 سے زائد زخمی سول اسپتال لائے گئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں نواں کلی، بھوسہ منڈی، پشتون آباد اور سریاب کے علاقوں سے کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد لائے گئے، سول ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں ریبیز کا انجکشن دستیاب نہیں ہے، 2 ماہ سے ڈی جی آفس کو مراسلے لکھ رہا ہوں مگر انجیکشن نہیں ملے یہ انجکشن کتے کے کاٹنے کے بعد لگایا جانے والا انجکشن بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔