بنوں واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنا کر فوری تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، تحریک انصاف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داو¿د شاہ کاکڑ نے بنوں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنا کر فوری تحقیقات اورحقائق عوام کے سامنے لائی جائے نہتے عوام پر گولی چلانا ظلم ہے، ہم بنوں کے عوام کے ساتھ ہیں ملک میں امن مانگنا اب جرم بن گیا ہے امن چاہتے ہو یا امن کا مطالبہ کرتے ہو تو لوگ آپکو گولیاں مارینگے،یہ بات انہوں نے بنوں واقعہ پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر بغیر کسی گناہ کے بنو شہر میں امن مارچ کرنے والے نہتے مظلوم و معصوم انسانوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں جس کے شہادتوں اور نقصانات کا صحیح اندازہ اب تک نیٹ کی بندش کی وجہ سے نہیں ہورہا لیکن کہا جارہا ہے کہ درجنوں لوگ زخمی اور کئی جاں بحق ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بات پورے ملک کے عوام کے باسیوں کیلئے بڑے رنج و غم اور دکھ کی بات ہے اس ملک میں امن مانگنا اب جرم بن گیا ہے امن چاہتے ہو یا امن کا مطالبہ کرتے ہو تو لوگ آپکو گولیاں مارینگے انہوں نے بنوں واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نہتے عوام پر گولی چلانا ظلم ہے، پاکستان تحریک انصاف بنوں کے عوام کے ساتھ ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن سے انکوائری کروائے اور حقائق عوا م کے سامنے لائی جائے انہوں نے کہاکہ بنوں کے عوام کے اس غم اور دکھ درد کی گھڑی میں پاکستان کے عوام بالعموم اورپاکستان تحریک انصاف اپنے تن من دھن سے آپکے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج کا حق استعمال کرنے والے نہتے شہریوں کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال آئین، قانون، اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اور ہم متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، اس طرح کے مظالم سے امن، حقوق، انصاف مانگنے والوں کو خاموش نہیں کیا جاسکتاانہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت واقعہ کی فوری طور پر تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔