شاہ محمود کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد، پیش ہونیکا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے، ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کرے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہین کرمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت ہونے کا حکم دیدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کریں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی تھی۔