فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں: گورنر پختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں .
مانسہرہ میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا اسد قیصر کو روزانہ چکر لگوانا بھی مولانا کی جیت ہے .


ایک سوال کے جواب میں گورنر کے پی کا کہنا تھا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مجھے دیے گئے ہتک عزت کے نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں، وزیراعلیٰ کو صوبے میں 10 سالہ کارکردگی پر مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں .
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا عزم استحکام آپریشن پر دستخط کرنے کا الزام لگایا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں آپریشن کے لیےکوئی دستخط نہیں کیے، وزیراعلیٰ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلےمعاملہ اسمبلی اور کابینہ کے سامنے پیش کریں گے .
بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ میرے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے اور میرے موکل کو ذہنی تناؤ میں ڈالنے پر 50 کروڑ روپے الگ سے ہرجانہ ادا کریں .
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوبے میں گورنر راج کا نفاذ کر کے سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے .
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارغ بیٹھے گورنر میڈیا میں آنے کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں، صوبے میں لاقانونیت اس وقت عروج پر تھی جب وفاق اور یہاں آپ کی پارٹی کی حکومت میں تھی .

. .

متعلقہ خبریں