کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے آج مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، اسلام آباد، لاہور، گجرات، فیصل آباد، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں آج شام یا رات جب کہ عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص، مٹھی، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین اورسجاول میں بھی بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ آج گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ جنوبی پنجاب میں کل سے بادل برسنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے چند علاقوں میں گزشتہ روز بھی طوفانی بارش ہوئی تھی۔