ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ کیخلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیور (نیب) نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ کےخلاف نیب ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب کا رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف بھی ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔
نیب نے سہیل ظفرچٹھہ کےخلاف ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کردی، سہیل ظفرچٹھہ کے خلاف پولیس فنڈز میں کرپشن کا ریفرنس دائر تھا، نیب کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف شواہد موجود نہیں۔
نیب کا مؤقف ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں، ملزمان کے خلاف ریفرنس کو چلانا مناسب نہیں ہو گا، احتساب عدالت ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کرے۔