شادی دیکھ بھال کر انسان کے بچے سے کریں: علیزا سلطان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کا کہنا ہے کہ شادی بہت ہی دیکھ بھال کر کی جانی چاہیے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر علیزا کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں ان سے کیمرے کے پیچھے سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ ان لڑکیوں کو کیا مشورہ دیں گی جن کی جلد شادی ہونے والی ہے؟
جواب میں علیزا نے ہنستے ہوئے کہا دیکھ کے کریں کہ جس سے شادی ہورہی ہے وہ انسان کا بچہ ہے یا نہیں، ضروری ہے کہ جس سے شادی کی جارہی ہے وہ خود بھی انسان ہو۔
علیزا نے کہا جس انسان سے شادی ہورہی ہے اس کا ذمہ دار ہونا بہت ضروری ہے، اہم یہی ہے کہ وہ ذمہ دار ہو، اپنی ذمہ داری سمجھتا ہو، اسے اپنی ذمہ داری اٹھانی آنی چاہیے، بیچ میں بھاگنے والا نہیں ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
علیزا نے فیروز خان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا اور دونوں کا معاملہ عدالت میں چلا۔
اب فیروز خان نے یکم جون کو دوسری اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو دوسری شادی کی اطلاع دی تھی۔