وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری بھی لی جائے گی۔