چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتاری کی ترید یا تصدیق نہیں کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سیکرٹریٹ میں موجود ہیں۔
ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے سیکرٹریٹ کو گھیر لیا۔