’ایک سیاسی مافیا کھڑا ہو گیا ہم نے یہ کام نہیں ہونے دینا ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم ترین بیان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ ایک سیاسی مافیہ غیر قانونی مافیا کھڑا ہو گیا کہ ہم نے یہ کام نہیں ہونا دینا، اس کی پہلی چال یہ ہے کہ جھوٹ بول کر ’عزم استحکام کو ‘کو متنازع بنا دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس سانحہ پر تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز نے ایک نیشنل ایکشن پلان بنایا جس کے 21 پوائنٹ تھے، دہشتگردی کے خلاف جنگ بڑی شدت سے لڑی ہے اور اس کے اثرات بھی دیکھے گئے ، گزشتہ حکومت نے اس اندر وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی میں رویز نیشنل ایکشن پلان کے 14 پوائنٹ پر اتفاق ہوا، اس میں بھی سیاسی مفاہمت شامل ہے ، کیوں ایک سیاسی مافیہ غیر قانونی مافیا کھڑا ہو گیا کہ ہم نے یہ کام نہیں ہونا دینا، اس کی پہلی چال یہ ہے کہ جھوٹ بول کر ’عزم استحکام کو ‘کو متنازع بنا دیں۔

ان کا کہناتھا کہ عزم استحکام کا غلط طور پر ضرب عضب آپریشن سے موازنہ کیا جارہاہے ، عزم استحکام دہشتگردی کیخلاف وسیع اور کثیر الجہتی مہم ہے ، انتہائی سنجیدہ ایشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہاہے ، عزم استحکام بھی اسی کی مثال ہے ۔ ایک مضبوط لابی چاہتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد حاصل نہ کیے جا سکیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ اپیکس کمیٹی نے 2021 کے نظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان میں پیشرفت کا جائزہ لیا فیصلہ ہوا کہ دہشتگردی کیخلاف مہم کو عزم استحکام سے منظم کیا جائے گا، ایپکس کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی جنگ ہے ، 22 جون کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پرائم منسٹر ہاوس سے جاری اعلامیے میں آپریشن نہیں تھا، دہشگردی کے خلاف جنگ ہماری بقا ء کا مسئلہ ہے۔