حکومت بلوچستان نے مزدوروں کی اجرت حکومتی ویج کے مطابق ادا کرنے کا حکم نامہ جاری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار غلام رسول عمرانی کی ہدایت پر محکمہ محنت و افرادی قوت حکومت بلوچستان نے فیکٹریوں دکانوں اور افرادی قوت سے منسلک ورکنگ زون میں مزدوروں کی اجرت حکومتی ویج کے مطابق ادا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، مزدوروں کی اجرت بذریعہ بنک اکاؤنٹ ادا کی جائے گی محکمہ لیبر اینڈ مین پاور کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں مزدوروں کا استحصال روکنے کیلئے مستقل ، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز اسٹیٹس کے حامل تمام مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی طے شدہ ویج کے مطابق ادا کرنے کا حکم دیا ہے، مزدوروں کو اجرت بذریعہ بنک اکاؤنٹ ہوگی ، مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار غلام رسول عمرانی کے مطابق کوئی بھی کمپنی مزدوروں کو طے شدہ حکومتی فارمولے سے کم اجرت ادا کرے گی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی یہ اقدام مزدوروں کا استحصال روکنے کیلئے کیا گیا ہے اور جاری احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا