پنجگور، یونیورسٹی آف مکران میں بنیادی سہولیات کا فقدان،شنوائی کی بجائے ھمکایا جا رہاہے، طلبہ


پنجگور(قدرت روزنامہ)یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے طلبہ مہیم خان فضیل احمد،ماہل بلوچ اور دیگر نے یونیورسٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران بنیادی سہولیات سے محروم ہے یونیورسٹی میں پینے کے لئے ٹھنڈا پانی دستیاب نہیں ،طلبا باہر جاکر پینے کا پانی خریدتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ جب بجلی جاتے ہیں تو جرنیٹر کو چالو نہیں کرتے ہیں ،جس سے اس گرمی میں طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نہ موٹر سائیکل پارکنگ ہے نہ کینٹین میں سہولت موجود ہے کلاسز میں پروجکٹر موجود نہیں ہے جس طلبا کو پریزنٹیشن دینے مشکلات کا سامنا ہےانھوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں باہر سے لوگ آتے جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے انھوں مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو بار بار ان مسائل پر اگاہ کرنے کے باوجود انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اوپر سے طلبا کو دھمکا کر خاموش کیا جاتا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام گورنر بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کے بنیادی مسائل کو حل کرکے اسٹوڈنٹس کو سہولت فراہم کیا جائے۔