ہمارے خاندان کو خطرات ہیں، بھائی گل محمد کو بازیاب کرایا جائے، وڈھ کے رہائشی کا مطالبہ


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کراڑو وڈھ کے رہائشی عبد الواحید ولد شاہ محمد قوم بزنجو سکنہ کراڑو سب تحصیل اورناچ اپنے والدین کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل میرے بھائی گل محمد عرف گل حسن ولد شاہ محمد کا ہمارے کزن حسینہ بنت محمد حسن کے ساتھ نکاح ہوا تھا جو کہ نکاح رات سے گل محمد عرف گل حسن ذکی بیوی حسینہ بنت محمد حسن کو شوہر گل محمد عرف گل حسن کو بنا کسی عذر کے حوالے نہیں کیا، پھر قبائلی جرگہ بتاریخ 6 جولائی 2024 کو ہم دونوں فریقین کی مرضی سے منعقد کیا گیا جس میں علاقہ کے تمام قبائل کے ذمہ داران موجود تھے جس میں کنگوڑوزئی بزنجو عمرانی بزنجو نیندوانی بزنجو چنال اور گوارانجو بزنجو اور مینگل قبیلے کے سربراہان موجود تھے جرگہ میں 150 سے 200 کے قریب لوگوں کی موجودگی میں ہم دونوں فریقین کی رضا مندی سے قبائلی رسم و رواج کے مطابق فیصلہ تسلیم کیا گیا، پھر عبداللطیف، محمد رمضان، محمد امین، محمد عالم پسران محمد حسن نے گل محمد عرف گل حسن کو یہ کہہ کر اپنے سات گھر لیکر ان کی بیوی حسینہ بنت محمد حسن گل محمد کے حوالے کرتے ہیں پھر دوسرے دن میرے بھائی گل محمد عرف گل حسن گھر میں موجود نہیں تھا پھر جب ہم نے پتہ کیا تو پتہ چلا کے میرے بھائی گل محمد عرف گل حسن کو کزن محمد عالم محمد رمضان پسران محمد حسن اور قادر بخش ولد عبد الحکیم قوم کنگوڑوزئی سکنہ لوہی بیلہ اور عبد القادر ولد عبد الرحمن قوم بزنجو سکنہ کہوڈ بیلہ کسی بہانہ سے حب چوکی کا کہہ کر اپنے سات لیکر گئے تا حال میرے بھائی گل محمد عرف گل حسن کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا گل محمد کی بیوی کا پتہ چلا کے وہ مبینہ طور پر محمد یعقوب مینگل کے گھر آج تک موجود ہے، میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سردار محمد اسلم بزنجو، وزیر داخلہ بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار اور بزنجو قومی اتحاد، انتظامیہ اور تمام سرکاری اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا ان لوگوں سے میرے بھائی گل محمد عرف گل حسن کو جلد سے جلد بازیاب کیا جائے اور ہمارے خاندان کو ان لوگوں سے خطرہ لاحق ہے اور اگر میرے بھائی گل محمد عرف گل حسن کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم پر امن طریقے سے احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔