پنجگور میں پولیس نے 5 مغوی بازیاب کرکے 2 اغوا کار گرفتار کرلیے

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور سٹی پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پانچ مغوی بازیاب اور دو اغوا کار گرفتار، آپریشن کے دوران اغوا کار ابراہیم اور محمد علی کو گرفتار کرلیا گیا . پنجگور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کرکے پنجگور خدابادان سراوان کے علاقے میں پانچ مغویوں کو بازیاب کرکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ہے، بازیاب مغویوں میں کاشف محمد ساجد، علی شیر، عابد شاہ، بابر شامل ہیں .

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے گیارہ روز قبل کام کے بہانے بلاکر تاوان کے لیے انہیں اغوا کیا تھا، پنجگور پولیس نے اغوا کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا . واضح رہے کہ ایس ایس پی پنجگور سید فاضل شاہ بخاری کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی اور ٹیکنیکل ٹیم نے سراوان خدابادان کے علاقے میں اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پانچ مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ دو اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے . لڑکوں کے اغوا میں ملوث دیگر شریک جرم ملزمان کی تلاش جاری ہے، ایس ایس پی سید فاضل شاہ بخاری نے کہاکہ دیگر ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گی . . .

متعلقہ خبریں