ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال زیارت میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 5 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا


زیارت(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کا ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال زیارت کا اچانک دورہ اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا گیا ایم ایس نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال میں جو مسائل تھے ان کی تفصیل سے صوبائی وزیر کا اگاہ کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت کے ڈاکٹروں کی حاضری رجسٹر چیک کیا گیا جس میں پانچ ڈاکٹرز ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضرتھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مسلسل غیر حاضر ڈاکٹروں کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان سے رابطہ کیا گیا وزیر اعلی بلوچستان نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے شکایت پر پانچوں ڈاکٹرز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے ایم ایس کی جانب سے جانب مسائل کی نشاندہی کی انہیں سیکرٹری صحت سے ملاقات کرکے جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی جبکہ چھوٹے مسائل کے حل کےلیے ایم ایس کو نقد رقم اپنی جیب ادا کی گءصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی مفت تمام طبی سہولیات انکی دہلز پر فراہم کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت تمام محکموں کی فعالی اولین ترجیح ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے آفیسر ان اپنے محکموں کو فعال بنانے اور ضلعی محکموں کے ہیڈ سمیت تمام آفیسران اور عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنائے ڈیوٹی سے غیر حاضر اور عوامی مسائل میں غفلت کرنے والوں کا حلقے میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے ہسپتال میں مریضوں اور عوام سے بھی ملے عوام نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے عوامی مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کی۔