ظہیر بلوچ کی گمشدگی کیخلاف احتجاج میں شامل افراد لاپتا کیے جارہے ہیں، وی بی ایم پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف ہونےوالے احتجاج میں شامل لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، گزشتہ شام کلی اسماعیل سے صدام لانگو کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا، تنظیم کو یہ شکایت بھی موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ رات سریاب کے مختلف علاقوں سے بھی لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔