گوادر میں گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
گوادر(قدرت روزنامہ)میرین ڈرائیوو روڈ پر پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، جس کی زد میں آ کر عبد الکریم ولد دوشمبے سکنہ کیپٹن مراد بخش وارڈ گوادر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کو ڈرائیور تیمور ولد حبیب سکنہ گوکدان تربت حال فقیر کالونی گوادر سمیت حراست میں لے لیا۔