گریشہ سے لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا 5ویں روز بھی جاری، احتجاجاً شاہراہ بند
خضدار(قدرت روزنامہ)گریشہ خضدار سے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری، شاہراہ بند۔ واضح رہے کہ 18 جولائی کو گریشہ سے شاہ جان ولد سلیم، گوہر دین ولد ھیرجان، مہم جان ولد لال بخش، میار ولد لال بخش، محمد عارف ولد عبدالرحمن، منیر ولد سبزو سمیت متعدد لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا جس کے خلاف لواحقین کا احتجاج جاری ہے۔