. .
حب(قدرت روزنامہ)کسٹم انفورسمنٹ اور کسٹم انٹیلی جنس کے حب شہر میں دومختلف مقامات پر الگ الگ چھاپہ مار کارروائیاں جن چیک پوسٹوں سے پار ہوکر اسمگلنگ کا جوسامان پہنچتا ہے وہی تحویل میں لے لیا کاروائیاں اشوک پمپ کے عقب میں امارات سٹی اور بھوانی میں کی گئیں، کروڑوں روپے کی غیر ملکی چھالیہ اور ایرانی خشک دودھ تحویل میں لے لیا گیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز خضدار کسٹم کلیکٹریٹ کھر کھیڑہ انفور سٹمنٹ چیک پوسٹ اور کسٹم انٹیلی جنس گڈانی کسٹم ہاﺅس کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کی معاونت سے حب شہر میں دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں غیر ملکی چھالیہ اور ایرانی ساختہ خشک دودھ برآمد کرلیا . ذرائع کے مطابق تحویل میں لیا گیا اسمگل شدہ غیر ملکی سامان گڈانی کسٹم ہاﺅس اور کھر کھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ منتقل کردیا گیا ہے تاہم کارروائیوں کے حوالے سے حسب روایت کسٹم حکام کی جانب سے کوئی پریس ہینڈ آﺅٹ جاری نہیں کیا گیا .
متعلقہ خبریں