وزیراعلیٰ بلوچستان ہماری زمینیں لینڈ مافیا سے واپس دلانے کیلئے کردار ادا کریں، متاثرین


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اقوام بلیدی باجکانی گاجانی نندوانی اور کنرانی قبیلے کے رہنما ڈاکٹر اعظم باجکانی بلیدی نے کہا ہے کہ 2005میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ انتظامیہ نے ہمیں ہمارے زمین سے نقل مکانی پر مجبور کیا 2018میں ہماری مذکورہ اقوام بلیدی نے اپنی ملکیت پر آباد ہونے کی کوشش کی تو ہمیں پٹ فیڈر کراس کرنے نہیں دیا گورنمنٹ بلوچستان کے تعاون سے بگٹی اقوام کے قبیلہ کے لوگوں کو لے جاکر ہماری ابا واجداد کے ارضیات پر قبضہ کیا گیا حکومت ہماری زمینیں واپس ہمارے حوالے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس اس موقع پر محمد رمضان گاجانی اور میر حسن گاجانی بھی موجود تھے ڈاکٹر اعظم باجکانی بلیدی نے کہا کہ ہم اقوام بلیدی ضلع صحبت پور بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا اور عوام کیلئے کمپلنٹ سیل قائم کیا ہم بلیدی اقوام زیلی شاخ باجکانی گاجانی نندوانی کنرانی جس کی ابا واجداد کی کچھی کینال کمانڈایریا میں تقریباسوا لاکھ ایکڑ ارضیات واقع ہیں بارشوں کے ذریعے زمین کو آباد کرکے اپنے گھر بچوں کا گزر بسر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ زمین بلیدی قبائل کے زیلی شاخ باجکانی گاجانی نندوانی کنرانی نے زمین خان آف قلات سے 1834میں زر خرید کیے تھے جس کا ہمارے پاس باقاعدہ ثبوت کاغذات نقشہ جات موجود ہیں جو وقت آنے پر پیش کرسکتے ہیں تاہم 2005میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے ہمیں مجبورا نقل مکانی کرنی پڑی جب حالات بہترہوئے ہم دوبارہ اپنے علاقوں میں آئے 2018میں ہمارے مذکورہ قوم بلیدی نے آباد ہونے کی کوشش کی تو ہمیں پٹ فیڈر کراس ہونے نہیں دیا اور سیکیورٹی پلان کے تحت ہمارے ابا واجداد کے ارضیات پر ہماری انٹری بند کردی گئی جوکہ گورنمنٹ بلوچستان کے تعاون سے بگٹی قبیلے کے لوگوں کو لے جاکر ہمارے ابا واجداد کے ارضیات پر بگٹی قوم کے زیلی شاخ باخلانی جیوانی سندرانی میزائی اور جچانی کے افراد کو آباد کردیا گیا ستم ظریفی یہ کہ پہلے سے ہمارے زمینوں کو تتونی ون یونٹ 1971سے انتقال شدہ زمین پر دوبارہ سیٹلمنٹ کرکے بگٹی قوم کے مذکورہ شاخوں کو جعلی طریقے سے لٹ بند کیا گیا ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ہمارے ساتھ انصاف کریں گے اور ہمار ے ابائی ارضیات کو لینڈ مافیا سے واپس دلائیں گے ۔