ایف آئی اے نے رؤف حسن کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے روف حسن کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔